پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن شعیب یوسف زئی گرفتاری کے بعد رہا

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن شعیب یوسف زئی گرفتاری کے بعد رہا
پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن شعیب یوسف زئی گرفتاری کے بعد رہا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس نے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن شعیب یوسف زئی سمیت 13 ہڑتالی ملازمین کو گرفتار کر نے کے بعد رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین نے بینظیر ایئرپورٹ پر احتجاجی کیمپ میں دھرنا دے رکھا تھا اور پرامن احتجاج کررہے تھے۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن شعیب یوسف زئی دھرنے میں شرکت کیلئے آرہے تھے کہ راستے میںہی سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا۔ رہنما کی گرفتاری پر دھرنا دیے بیٹھے ملازمین مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا جس پر پولیس نے 13 مزید ہڑتالی ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ ملازمین کے احتجاج کے بعد پولیس نے شعیب صدیقی کو رہا کردیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں