اس بندر کی یہ حالت کیوں اور کس نے کی؟ جان کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ پائیں گے ‎

اس بندر کی یہ حالت کیوں اور کس نے کی؟ جان کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ پائیں گے ‎
اس بندر کی یہ حالت کیوں اور کس نے کی؟ جان کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ پائیں گے ‎

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیشہ ور بندر پکڑنے والے شخص نے چھ ماہ سے لگاتار شہریوں کو تنگ کرنے اور دکانوں سے کھانا چرانے کی شکایت پر بندر کر پکڑ کر باندھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ تصویر میں نظر آنے والا منظر اس وقت کا ہے جب پیشہ ور بندر پکڑنے والے شخص نے بند ر کو پکڑا اور اس کے ہاتھ پاﺅں باندھ دیئے جس پر شہری دیکھنے کیلئے ایک بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ۔یہ بندر ان چار بندروں میں سے ایک ہے جنہوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا تھا جس پر شہریوں نے کونسلر کو شکایت کی ان بندروں کے گروہ کا کچھ کریں ۔

جب ایک مقامی شخص نے بندروں کے گروہ میں سے ایک بندر کو منڈلاتے ہوئے دیکھا تو اس نے فوراً بندر پکڑنے والے شخص کو بلا لیا ،جس نے بندر کو پکڑنے کیلئے انتہائی شاطر چال چلتے ہوئے جال بچھایا اور بندر کو پکڑ لیا اور اس کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر پنجرے میں ڈال دیا ،بندر کو اب نئی زندگی کیلئے ممبئی کے ساحل پر چھوڑا جائے گا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس