”پورا یقین ہے کہ دھونی میچ فکسنگ کرتا ہے “

”پورا یقین ہے کہ دھونی میچ فکسنگ کرتا ہے “
”پورا یقین ہے کہ دھونی میچ فکسنگ کرتا ہے “

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر سنیل دیو نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر بھی میچ فکسنگ کا الزام عائد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ دھونی نے 2014ءمیں انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلا گیا چوتھا ٹیسٹ میچ فکس کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور بھارتی ٹیم کے سابق منیجر سنیل دیو کا کہنا تھا کہ مانچسٹر کرکٹ گراﺅنڈ کی وکٹ بارش کے باعث بہت نم تھی اور اس وجہ سے گیند بازی کیلئے بہترین ہو چکی تھی لیکن دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

سنیل دیو نے کہا کہ ”بارش کے بعد وکٹ کی حالت کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں کے دوران ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن دھونی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا“۔ بھارت یہ میچ ایک اننگز اور 54 رنز سے ہارا تھا اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پہلی اننگز میں 71 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے تھے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق سنیل دیر نے بھارتی کرکٹ بورڈ میں ایک رپورٹ جمع کرانے کیساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کو ایک تفصیلی خط بھی لکھا ہے۔ سنیل دیو نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ اتنی دیر صرف اس لئے چپ رہے کہ انہیں ڈر تھا کہ ان کی بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا اور یہ کہ انہیں اپنی جان کا خطرہ بھی تھا۔

دوسری جانب آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے نے سنیل دیو کے تمام الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ ” میچ فکسنگ اتنی عام نہیں جتنا اسے بتایا جاتا ہے جبکہ یہ دو یا تین کھلاڑیوں کی ملی بھگت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے“۔

مزید : کھیل