چین نے بھارتی فلم ”فورس 2“ کی اپنے ملک میں شوٹنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

چین نے بھارتی فلم ”فورس 2“ کی اپنے ملک میں شوٹنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
چین نے بھارتی فلم ”فورس 2“ کی اپنے ملک میں شوٹنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارتی فلم ”فورس 2“ کی اپنے ملک میں شوٹنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”فورس 2“ میں بھارتی اداکار جان ابراہم اور سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی شوٹنگ مختلف ممالک میں کی جا رہی ہے جن میں سے ایک چین بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم انتظامیہ نے چین میں شوٹنگ کیلئے چینی حکام کو درخواست دی گئی جسے مسترد کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا مواد شوٹنگ کی اجازت نہ ملنے کی بڑی وجہ ہے کیونکہ اس فلم میں مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں جیسے کہ بھارتی ایجنسی راءاور ایک چینی انٹیلی جنس ایجنسی کی منظرکشی بھی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی حکام اس فلم میں اپنی انٹیلی جنس ایجنسی کی منظرکشی سے خوش نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ملک میں اس فلم کی شوٹنگ کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

مزید : تفریح