رنبیر کپور آﺅٹ، سلمان خان اورکترینہ فلم ’فتور‘ ساتھ دیکھیں گے ،دبنگ خان کا اہم اعلان بھی متوقع

رنبیر کپور آﺅٹ، سلمان خان اورکترینہ فلم ’فتور‘ ساتھ دیکھیں گے ،دبنگ خان کا ...
رنبیر کپور آﺅٹ، سلمان خان اورکترینہ فلم ’فتور‘ ساتھ دیکھیں گے ،دبنگ خان کا اہم اعلان بھی متوقع

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں ایک جانب رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بریک کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب کترینہ کیف کی اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کے ساتھ قربتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور آجکل دونوں کے درمیان وقتاََ فوقتاََ ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان آجکل اپنی آنے والی فلم ’سلطان ‘ کے سلسلے میں مصروف ہیں تاہم اس کے باوجود وہ اپنی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کے لئے وقت نکال رہے ہیں اور دبنگ خان نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ وہ کترینہ کیف کی فلم ’فتور‘کے سلسلے میں ان کی مدد بھی کرینگے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کی نئی آنیوالی فلم فتور ریلیز سے پہلے دیکھیں گے اور اگر مناسب سمجھیں گے تو آخری لمحات میںفلم سے متعلق فیصلہ بھی کرینگے ۔ کترینہ کیف کی زندگی میں حالیہ نشیب کے بعد فلم فتور میں کامیاب ہونا ان کے کیریئر کے لئے بہت ضروری ہے ۔تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان خان اس کڑے وقت میں کترینہ کیف کی مدد کے لئے ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید : تفریح