شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بددیانتی وانتقامی کارروائی ہے، قائم علی شاہ

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بددیانتی وانتقامی کارروائی ہے، ...
شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بددیانتی وانتقامی کارروائی ہے، قائم علی شاہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بددیانتی اورانتقامی کارروائی ہے، ایجنڈے کے تحت نیب پیپلزپارٹی رہنماو¿ں کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر وزارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہیں نیب مقدمات کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کے مقدمات پر تشویش ہے، وفاقی حکومت نیب کو پارٹی رہنماو¿ں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رکھے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں