بختاور بھٹو نے یہ لباس کس سے متاثر ہو کر اور کہاں سے خریدا؟ اصل کہانی ایسی کہ جان کر آپ بھی ہنسی نہ رکے گی

بختاور بھٹو نے یہ لباس کس سے متاثر ہو کر اور کہاں سے خریدا؟ اصل کہانی ایسی کہ ...
بختاور بھٹو نے یہ لباس کس سے متاثر ہو کر اور کہاں سے خریدا؟ اصل کہانی ایسی کہ جان کر آپ بھی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیشن کے دلدادہ لوگوں کی کمی نہیں اور ہر کوئی نت نئے ڈیزائن کے کپڑے پہننے کو ترجیح دیتا ہے۔ فیشن کا یہ ’بخار‘ ہر خاص و عام کو چڑھ ہی جاتا ہے اور کچھ لوگ تو اس میں ایسے مبتلا ہوتے ہیں کہ بغیر کچھ سوچے سمجھے ہی جو پسند آئے وہ پہن لیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بختاور بھٹو زرداری نے بھی کیا جب وہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی کراچی کنگز ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے دبئی پہنچیں۔

اس موقع پر وہ انوکھے ڈیزائن کے کپڑے پہنے نظر آئیں جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں تاہم اب اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے یہ سوٹ کسی اور سے نہیں بلکہ امریکی ماڈل کینڈل جینر سے متاثر ہو کر پہنا ہے۔

یہ سوٹ ایک مشہور برینڈ ”مینگو“ کا تیار کردہ ہے جس کی تشہیر کیلئے مشہور امریکی ماڈل کینڈل جینر کا سہارا لیا گیا۔ اب کینڈل جینر تو بہت پتلی اور لمبی ہیں جس کی بناءپر یہ لباس ان پر خوب سجا تاہم بختاور بھٹو زرداری کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ ہر لباس ہر کسی کیلئے نہیں ہوتا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

یہ سوٹ اس برانڈ کی ” ٹرائبل سپرٹ کولیکشن“ کا حصہ ہے اور اس کی قیمت صرف 35.99 ڈالر ہے جبکہ اس برانڈ پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور یہی وجہ ہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے ذرا سی دیر کئے بغیر ہی اسے خرید بھی لیا تاہم ہمیں ان سے تو کوئی اعتراض نہیں البتہ ان کے ”سٹائلسٹ“سے ضرور گلا ہے کہ جس نے بختاور بھٹو زرداری کو ایسا سوٹ پہننے سے بالکل نہ روکا جو صرف اور صرف پتلی اور لمبی لڑکیوں کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی ماڈل کینڈل جینر کی اس لباس کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد بختاور بھٹو زرداری کے لباس کے بارے میں طرح طرح کے دلچسپ اور معنی خیز تبصرے کئے جاتے رہے اور جس نے بھی چاہا حسب توفیق اپنے دل کی بات سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -