اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پارٹنر شپ نہ بننے سے میچ ہارے: مشتاق احمد

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پارٹنر شپ نہ بننے سے میچ ہارے: مشتاق احمد
اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پارٹنر شپ نہ بننے سے میچ ہارے: مشتاق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کنگز ک کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ لوکل اور اوورسیز کھلاڑیوں میں کو آرڈینیشن مشکل سے بنتا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں پارٹنر شپ نہیں بنی جس کی وجہ سے میچ ہار گئے۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا بیلنس بہت اچھا ہے اورٹیم سلیکشن کے حوالے سے مل بیٹھ کر بات کریں گے۔سپنرز کو پتہ ہے کہ ان کا رول کیا ہے ہارجیت ہوتی ہے لڑکوں کو سپورٹ کرنا نہ چھوڑیں  کراچی کنگز کو ہمیں مثبت ٹیم بنانا ہے۔ پاکستان کیلئے پی ایس ایل بہت زبردست ہے ٹورنامنٹ  کے دوران بابر اعظم، محمد نواز اور محمد عامر جیسے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

مزید :

کھیل -