رینجرز کی کراچی میں کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار، عدالت نے 90 روزہ ریمانڈ دیدیا

رینجرز کی کراچی میں کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار، عدالت نے 90 روزہ ریمانڈ دیدیا
رینجرز کی کراچی میں کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار، عدالت نے 90 روزہ ریمانڈ دیدیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے عثمان آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر فرحان عرف فنٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق عسکری ونگ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم سے ہے جس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرنے کیساتھ ساتھ بھتہ خوری کی بھی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فرحان عرف فنٹر کو 7 فروری 2016ءکو گرفتار کیا گیا اور عدالت سے 90 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزید : کراچی