مکلم کو شاندار الوداعی تحفہ:نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

مکلم کو شاندار الوداعی تحفہ:نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست ...
مکلم کو شاندار الوداعی تحفہ:نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

  

ہیملٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے  تین ون ڈے میچز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو 55 رنز سےشکست دے کر  دی ۔ اس طرح ٹیم نے اپنے کپتان برینڈن مکلم کو شاندار طریقے سے رخصت کیا۔

ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور 55 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ مچل مارش نے 41، جارج بیلے نے 33 اور اسٹیون اسمتھ نے 21 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جب کہ کورے اینڈرسن اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل  آسڑیلیا کے کپتان اسٹیون استھ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، 10 ویں اوور میں میک کولم 27 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، گپٹل نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 50 اور کورے اینڈرسن نے 27 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 3، اسکاٹ بولینڈ، جون ہیسٹنگز اور جوش ہیزلی ووڈ نے 2،2 جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل