پی ایس ایل ،آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے

پی ایس ایل ،آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے
پی ایس ایل ،آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں روز آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔ لیگ میں اب تک ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ  اپنے دونوں میچ ہارنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قلندرز لیگ میں اب تک دما دم مست قلندر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم کو دونوں میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔قلندرز کو پہلے کراچی کنگز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔ پھر پشاور زلمی نے بھی چوبیس رنز سے پچھاڑ کر اظہر علی الیون کے ہوش ٹھکانے لگا دیے۔ دنیا کے خطرناک ترین بیٹسمین سمجھے جانے والے کرس گیل دو میچوں میں صرف چھے رنز بنا پائے ہیں لیکن آج کے میچ میں بھی ٹیم کی امیدیں انہی سے وابستہ ہیں۔دوسری طرف ہے کوئٹہ کی کمزور ٹیم جس نے اسلام آباد، کراچی اور پھر پشاور کو پچھاڑ کر فیورٹ ٹیم کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج کا واحد میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رات نو بجے شروع ہو گا۔ لاہور کی ٹیم یہ میچ بھی ہاری تو پلے آف مرحلے تک اس کی رسائی مشکل ہو جائے گی۔

مزید : T20