سعودی عرب میں 26دواﺅں پر پابندی لگادی گئی

سعودی عرب میں 26دواﺅں پر پابندی لگادی گئی
سعودی عرب میں 26دواﺅں پر پابندی لگادی گئی

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے ادارے ایف ڈی اے نے عطارہ کی دکانوں میں موجود 26 دواﺅں پر پابندی عائد کردی، یہ دوائیں اب تک غیر قانونی طور پر فروخت کی جارہی تھیں۔

ایف ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ ان میں سے بعض دواﺅں کی بابت پتہ ہی نہیں تھا کہ کہاں سے آئی ہیں۔ کس نے تیار کیا ہے اور ان میں کیا کیا عناصر شامل ہیں۔ کچھ دوائیں ایسی تھیں جن کی فروخت پر پابندی ہے البتہ فارمیسیوں کو دوائیں فروخت کرنے کی اجازت ہے، فارمیسیاں بھی وہ دوائیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق استعمال نہ ہوں تو ان کے خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں کئی دوائیں ایسی ہیں جن کی بابت یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ ان سے فلاں بیماری یقینی طور پر دور ہوجائے گی۔ مثال کے طور پر گردن اور عضلات کا درد، اعصاب کی سوزش اور ٹھنڈ کے امراض نیز جوڑوں کی بیماریاں ان میں شامل ہیں جبکہ یہ دعوے عملی طور پر ثابت نہیں ہوسکیں ہیں، کئی دواﺅں کی بابت فرضی دعوے کئے جارہے ہیں کہ ان سے چہرے کی رنگت کھل اٹھے گی، وزن کم ہوگا اور رنگ گورا ہوجائے گا، درد ختم ہوگا۔ سعودی ایف ڈی اے نے انتباہ دیا ہے کہ بعض دواﺅں کے استعمال سے شکل بگڑ جاتی ہے اور استعمال کرنے والے کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس کا کوئی علاج نہیں۔

مزید : بین الاقوامی