ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کل ہوگا: سمتھ کو کپتانی ملنے کا امکان

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کل ہوگا: سمتھ کو کپتانی ملنے کا ...
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کل ہوگا: سمتھ کو کپتانی ملنے کا امکان

  

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سٹیون سمتھ کو اس فارمیٹ میں بھی کپتان بنا دیا جائے گا۔

ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق کل ٹیم کا اعلان ہوگا جو مارچ میں بھارت میںہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ اس وقت ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ہیں جو بھارت کے خلاف آخری میچ میں زخمی ہو گئے تھے اور ان کی جگہ شین واٹسن کو کپتانی کرنا پڑی تھی۔ ایرون فنچ کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکوک ہے جس کی بنا پر خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ سٹیون سمتھ کو اس فارمیٹ کیلئے بھی کپتان بنا دیا جائے گا۔ سمتھ اس وقت ٹیسٹ اور ونڈے کی ٹیموں کے کپتان ہیں اس طرح وہ پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن جائینگے جو تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مزید : کھیل