اگر آپ کے گھر میں بھی یہ ایک چیز موجود ہے تویہ خبر پڑھ کر آپ بھی احتیاط کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

اگر آپ کے گھر میں بھی یہ ایک چیز موجود ہے تویہ خبر پڑھ کر آپ بھی احتیاط کرنے ...
 اگر آپ کے گھر میں بھی یہ ایک چیز موجود ہے تویہ خبر پڑھ کر آپ بھی احتیاط کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

البامہ( نیوز ڈیسک)گھروں میں چھوٹے بچے موجود ہوں تو بہت سی اشیاء کو ان کی پہنچ سے دور رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی جانی چاہئے۔ بہت سی اشیاء پر تو واشگاف الفاظ میں عبارت بھی درج ہوتی ہے کہ یہ اشیاء بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں،ممکن ہے آپ میں سے بہت سے لوگ زندگی میں ایسی ہی اشیاء کے بچوں کے ہاتھ لگنے کے نتیجے میں کافی پریشانی بھی اٹھا چکے ہوں گے ۔ادویات ،فرش کی صفائی ستھرائی کے لئے استعمال ہونیوالے کیمیکلز،باتھ روم،کچن میں پائے جانے والی مختلف اشیاء سمیت متعدد روز مرہ استعمال کی اشیاء بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔ بعض گھروں میں تو حفاظت کی غرض سے اسلحہ بھی موجود ہوتا ہے اورخصوصاً اسلحہ کے معاملے میں انسان کی ذرا سی لاپرواہی ساری عمر کا پچھتاوابھی بن سکتی ہے۔

مزید جانئے: گرل فرینڈ کی رئیلٹی شو میں شرکت کی خواہش، 17 سالہ لڑکے نے 13 سالہ لڑکا اغواءکے بعد قتل کر دیا
ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ امریکی ریاست البامہ میں پیش آیا جب ایک تین سال کے بچے کے ہاتھ بھری ہوئی پستول لگ گئی اور اس نے حادثاتی طور پر فائر کر کے اپنی 9سالہ بہن کو ہلاک کر دیا۔ آئرن ڈیل پولیس چیف کین ایٹکنسن کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز یہ واقعہ برمنگھم کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں دونوں بچے اپنے دادا کے گھر موجود تھے ۔ بچے کو سونے کے کمرے میں بیڈ کے ساتھ پڑی ٹیبل پر بھرا ہوا پستول ملا جو کہ بچے نے اٹھایا اور حادثاتی طور پر فائرکر دیا۔ گولی سیدھی اس کی 9 سالہ بہن کے سر میں لگی ،زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اس اندوہناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس معاملے میں جائے وقوعہ پر موجود دیگر رشتہ داروں اور لواحقین سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -