جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں تیسرا ون ڈے کل ہوگا، پروٹیز کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں تیسرا ون ڈے کل ہوگا، پروٹیز کو سیریز بچانے کا ...
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں تیسرا ون ڈے کل ہوگا، پروٹیز کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنچورین(نیوز ڈیسک) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈیز کی سیریز کا تیسرا میچ کل سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس سیریز میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو اس وقت سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے ۔ اس میچ سے پہلے خصوصی طور پر جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میٹنگ کی جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز بھی دو ایک سے جیت چکا ہے اور اگر وہ کل کا میچ بھی جیت گیا تو یہ اس کی جنوبی افریقہ کی سرزمین پر دو سیریز میں پہلی کامیابی ہوگی۔

مزید :

کھیل -