پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ...
پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو کپتان سرفراز احمد سمیت کیون پیٹرسن ،احمد شہزاد ،انور علی ،جیسن ہولڈر ،لیوک رائٹ ،ذوالفقار بابر ،عمر گل ،ایلٹن چکمبورا ،بلال آصف ،اسد شفیق ،محمد نواز ،سعد نسیم ،محمد نبی اکبر الرحمان ،بسمہ اللہ خان ،کمار سنگاکارا ،اعزاز چیمہ اور رمیض راجہ جونیئر شامل ہیں۔دوسری جانب لا ہور قلندر ز کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل ،ڈیوان بریوو ،عمر اکمل ،محمد رضوان ،یاسر شاہ ،شعیب مقصود ،مصطفیز الرحمان ،کیون کوپر ،کیمرون ڈیلپورٹ ،ظفر گوہر ،حماد اعظم ،ضیاءالحق ،زوہیب خان ،نوید یاسین ،عدنان رسول ،عبدالرزاق ،مختار احمد ،احسان عادل اور عمران بٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اپنے تینوں میچ جیت چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : T20