پیسے لے کر کنسرٹ نہ کرانے پر ایان علی کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر

پیسے لے کر کنسرٹ نہ کرانے پر ایان علی کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر
پیسے لے کر کنسرٹ نہ کرانے پر ایان علی کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل گرل ایان علی کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ،پیسے پکڑ کر کنسرٹ نہ کرانے کے الزام پر ایان علی کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر ہوگئی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایان علی نے بین الااقوامی گلوکار ایڈورڈ مایا کا کنسرٹ کرانے کے لیے ایان علی نے 60لاکھ روپے لیے لیکن پھر بھی کنسرٹ نہیں کرایا لہذا ملزمہ ایان علی کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا جائے ۔درخواست گزار نے مقدمہ درج کر نے کے لیے ایڈ یشنل سیشن جج کو 22اے کی درخواست دے دی ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایان علی نے اپنے بھائی ذوالفقار سے ملکر رقم جناح سپر میں حاصل کی اور 2اکتوبر 2015کو کنسرٹ کرانے کا وعدہ کیا لیکن اب وہ انکاری ہو گئی ہیں ۔

مزید : اسلام آباد