ہائی کورٹ :خواتین پر تیزاب پھینکنے کے ملزموں کی اپیلیں خارج ،عمر قید برقرار

ہائی کورٹ :خواتین پر تیزاب پھینکنے کے ملزموں کی اپیلیں خارج ،عمر قید برقرار
ہائی کورٹ :خواتین پر تیزاب پھینکنے کے ملزموں کی اپیلیں خارج ،عمر قید برقرار

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خواتین پر تیزاب پھینکے والے دو مجرموں کی اپلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں ماتحت عدالت سے ملنے والی عمر قید کی سزائیں برقرار رکھیں ۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مجرموں کاشف اور ارشد کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گواہان کے بیانات میں تضادات کے باوجود انہیں سزا سنا دی ہے،سرکاری وکیل خرم خان نے عدالت کو بتایا کہ مجرم کاشف ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کے انکار پر اس نے ارشد سے مل کر اس خاتون سمیت دیگر 3 خواتےن پر بھی تیزاب پھینک دیاجبکہ تیزاب کاری سے متاثرہ چاروں خواتین نے مجرمان کو شناخت بھی کرلیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرمان کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 2012ءمیں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

مزید : لاہور