یہ تصویر کھینچتے ہی اس آدمی نے اپنی بیگم کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر آپ کا دل بھی پگھل جائے گا

یہ تصویر کھینچتے ہی اس آدمی نے اپنی بیگم کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر آپ کا دل بھی ...
یہ تصویر کھینچتے ہی اس آدمی نے اپنی بیگم کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر آپ کا دل بھی پگھل جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک)دولت کی ہوس بعض اوقات انسان کو اس قدر اندھا کر دیتی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتا ۔ اگرچہ اس قسم کے واقعات آئے روز سامنے آتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک ادھیڑعمر شخص نے دولت کے جنون میں ایسے سفاک درندے کا روپ دھار لیا کہ جس کی مثال نہیں ملتی ۔
اخبار ”مرر“ کے مطابق 59سالہ ہیرلڈ ہنتھورن نے جب یہ دردناک کہانی سنائی کہ اس کی بیوی پہاڑی علاقے کی سیر کے دوران 103فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئی تو سننے والوں کے دلوں میں ہمدردی کی بجائے شکوک و شبہات نے سر اٹھا لیا۔ ہیرلڈ کی بات پر یقین نہ کرنے کی ایک خاص وجہ تھی، اور وہ یہ کہ اسے جاننے والے اس کی پہلی بیوی کے بارے میں بھی یہی دردناک کہانی سن چکے تھے۔ اس کی پہلی بیوی لین ہنتھورن کی ناگہانی موت کی خبر ان کی شادی کی بارہویں سالگرہ کے دن آئی تھی۔ ہیرلڈ نے بتایا تھا کہ وہ اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ ایک نٹ گاڑی کے نیچے لڑھک گیا، اور جب اس کی بیوی اسے پکڑنے کے لئے گاڑی کے نیچے سرکی تو اچانک جیک لڑھک گیا اور گاڑی اس کے اوپر گر گئی۔ اس حادثے کا کوئی عینی گواہ موجود نہیں تھا اور کسی نے بھی ہیرلڈ کی بات پر شک نہیں کیا۔

مزید جانئے: چین کے دو مردوں کی ایسی تصویر جسے پاکستانی اخبار نے چھاپنے سے انکار کردیا
پانچ سال بعد ہیرلڈ نے ایک خاتون ڈاکٹر سے شادی کر لی۔ اس کی دوسری بیوی ٹونی ہینتھورن کے ساتھ اس کی زندگی بظاہر بہت خوشگوار تھی اور ان کے دوست احباب ان کی زندگی میں دوبارہ خوشیاں لوٹ آنے پر بہت مطمئن تھے ۔ ہیرلڈ کی دوسری شادی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر ایک دفعہ پھر یہ اندوہناک خبر آگئی کہ اس کی دوسری بیوی بھی دردناک حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئی تھی۔ ہیرلڈ کا کہنا تھا کہ وہ اسے ماو¿نٹین نیشنل پارک میں سیرکے لئے لے کر گیا تھا، وہ پر خطر پہاڑی علاقے میں بہت دور تک چلے گئے تھے جہاں ایک بلند چٹان سے گر کر ٹونی ہینتھورن کی موت ہو گئی۔ اس بار جب ہیرلڈ نے اپنی بیوی کی موت پر واویلا شروع کیا تو یہ سوال کھڑا ہوگیا کہ کیا واقعی اس بار بھی عین ان کی شادی کی بارہویںسالگرہ کے موقع پر ایک دلخراش حادثہ پیش آ گیا تھا۔
پولیس کو ہیرلڈ نے مختلف مواقع پر مختلف کہانیاں سنائیںجس پر ان کا شک مزید گہرا ہو گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ جس جگہ حادثہ پیش آیا ہیرلڈ پہلے ہی اس جگہ کا دورہ 9دفعہ کر چکا تھا۔ یہ شواہد بھی ملے کہ اس نے اپنی دم توڑتی بیوی کی مدد کےلئے کچھ بھی نہیں کیا تھا اور پھر اس کی گاڑی میں سے ایک نقشہ برآمد ہوا جس پر عین اس جگہ سرخ روشنائی سے کراس کا نشان لگایا گیا تھا کہ جہاں اس کی بیوی کی موت ہوئی تھی۔ پولیس نے جب ان تمام شواہد کی روشنی میں ہیرلڈ سے جواب طلب کیا تو بالآخر اس سفاک شخص نے دلخراش انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو تصویر بنانے کے بہانے چٹان کے کنارے کھڑا کیا اور پھر اسے دھکا دے کر سینکڑوں فٹ نیچے نوکیلے پتھروں پر پھینک دیا۔
مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر ٹونی ہینتھورن کی فیملی تیل کا کاروبار کرتی تھی اور اس کی موت کے نتیجے میں ہیرلڈ کو 35لاکھ ڈالر (تقریباً 35کروڑ پاکستانی روپے) انشورنس کی رقم ملنا تھی۔ عدالت نے اس بے رحم شخص کو قاتل قرار دے کر عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ اس کی پہلی بیوی کی موت کو بھی مشکوک قرار دے کر اس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ہیرلڈ کی پہلی بیوی لین ہینتھورن کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت کے نتیجے میں اسے ساڑھے تین لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے تین کروڑپاکستانی روپے) انشورنس کی رقم ملی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -