افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ: باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈعمر منصور زخمی ، بیٹے سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ: باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈعمر ...
افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ: باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈعمر منصور زخمی ، بیٹے سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

  

ننگر ہار(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق زخمیوں میں باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور عرف نرے بھی شامل ہے جبکہ اس کے بیٹے حمید منصور سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ننگر ہار میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ۔اس گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

مزید : بین الاقوامی