سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا: یمن سے داغا گیا سکڈ میزائل مارگرا یا

سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا: یمن سے داغا گیا سکڈ میزائل مارگرا یا
سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا: یمن سے داغا گیا سکڈ میزائل مارگرا یا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب بڑی تباہی سے اس وقت بچ گیا جب اس کی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا سکڈ میزائل مار گرا یا ۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ میزائل سعودی شہر خامس مشیت کی طرف فائر کیا گیا تھا ۔ اس شہر میں سعودی فضائیہ کے متعدد ایئر بیس ہیں۔سعودی فورسز کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمدالعسیری کا کہنا ہے کہ یمنی باغیوں کی طرف سے یہ حملہ پیر کی صبح تین بجے کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ شہر یمن کے بارڈر سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔یہاں سے یمن میں موجود شیعہ جنگجووں کیخلاف فضائی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -