ہائی کورٹ :پائلٹ عصمت کی درخواست ضمانت پر شراب پی کر طیارہ اڑانے کے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

ہائی کورٹ :پائلٹ عصمت کی درخواست ضمانت پر شراب پی کر طیارہ اڑانے کے مقدمہ کا ...
ہائی کورٹ :پائلٹ عصمت کی درخواست ضمانت پر شراب پی کر طیارہ اڑانے کے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے مبینہ طو رپرشراب پی کر طیارہ اڑانے کے الزام میں گرفتار شاہین ایئر لائنز کے پائلٹ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس طارق عباسی نے کیپٹن عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئی ہیں جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قابل ضمانت جرم ہونے کی بنیاد پر درخواست ضمانت دائر کی، جو مسترد کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شراب نوشی قابل ضمانت جرم ہے لیکن اس کے باوجود ملزم عصمت کئی ماہ سے جیل میں قید کی سزا بھگت رہا ہے۔ ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سرور روڈ پولیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -