پی ایس ایل T20، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6پوائنٹس کیساتھ سرفہرست،پشاور زلمی کے4پوائنٹس

پی ایس ایل T20، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6پوائنٹس کیساتھ سرفہرست،پشاور زلمی ...
پی ایس ایل T20، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6پوائنٹس کیساتھ سرفہرست،پشاور زلمی کے4پوائنٹس

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں جاری پاکستا ن سپر لیگ(پی ایس ایل) T20ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کیساتھ سر فہرست جبکہ پشاور زلمی چار پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ تین تین میچ کھیلنے کے بعد کوئتہ گلیڈی ایٹرزتاحال ناقابل شکست ہے تاہم پشاور زلمی ایک شکست کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ 

تفصیلات کیمطابق پاکستان سپر لیگ T20پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4پوائنٹس کےساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تقاقب میں ہے تاہم کراچی کنگزاور اسلام آباد یونائیٹڈ 2دو میچ ہارکر 2 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔لاہور قلندرز نے ابھی تک اپنے دومیچ کھیلے ہیں اور کسی میں بھی فتح حاصل نہیں کی اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے پیچھے ہے۔

مزید : T20 /اہم خبریں