نوجوان لڑکی کی کمر پر نشان، جسے وہ تل سمجھتی رہی دراصل کیا چیز تھی؟ ایسی خوفناک حقیقت کہ جان کر آپ کبھی بھی اپنے جسم پر ایسے نشانات کو نظر انداز نہ کریں گے

نوجوان لڑکی کی کمر پر نشان، جسے وہ تل سمجھتی رہی دراصل کیا چیز تھی؟ ایسی ...
نوجوان لڑکی کی کمر پر نشان، جسے وہ تل سمجھتی رہی دراصل کیا چیز تھی؟ ایسی خوفناک حقیقت کہ جان کر آپ کبھی بھی اپنے جسم پر ایسے نشانات کو نظر انداز نہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک)جلد پر ابھرنے والے اکثر دانوں اور نشانات کو ہم بے ضرر جان کر نظر انداز کرتے رہتے ہیں لیکن ایک آسڑیلوی خاتون کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک واقعے سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ غفلت کتنی مہنگی پڑ سکتی ہے۔

بھارتی ڈاکٹروں کا کارنامہ، خاتون کی ناک سے زندہ لال بیگ نکال لیا
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایلی براڈشا نامی نوجوان خاتون چھٹیوں پر جانے کی تیاری کررہی تھیں جب ان کے خاوند نے ان کی کمر پر موجود تل کی غیر معمولی رنگت کی جانب توجہ دلائی۔ پرتھ شہر سے تعلق رکھنے والی ایلی ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے لرزہ خیز انکشاف کر دیا کہ وہ جلد کے کینسر میلانوما کی شکار تھی، جو کہ تیزی سے جسم کے مختلف حصوں میں پھیل رہا تھا۔ ایلی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے متعدد بار اپنی جلد کا معائنہ کر چکی تھی مگر سمجھتی رہی کہ یہ نشان عام تل ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے خاندان میں میلانوما کینسر کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ہے اور نہ ہی وہ اپنا زیادہ تر وقت دھوپ میں گزارتی ہیں۔ ان کے کینسر کی رسولیوں کو نکالنے کے لئے گردن سے لے کر کمر کے درمیانی حصے تک گہراگھاﺅ لگانا پڑا جبکہ بازوﺅں کے نیچے موجود رسولیوں کو بھی آپریشن کرکے نکالا گیا۔
ایلی کہتی ہیں کہ وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ اپنی جلد کا بہت خیال رکھیں، سورج کی براہ راست روشنی میں زیادہ وقت نہ گزاریں، جلد کی رنگت میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کو نظر انداز مت کریں اور بغیر وقت ضائع کئے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -