کسان تنظیموں کا ملک گیر اجتماع کل ہوگا

کسان تنظیموں کا ملک گیر اجتماع کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان متحدہ کسان محاذ کے سربراہ ایوب خاں میو نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحانہ رویے اور پاکستان کے خلاف سازشوں کے حوالے سے کسان برادری مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی۔ اس حوالے سے کل ( جمعرات ) 09فروری کو لاہور میں ملک بھر کے کسانوں کا اجتماع ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ کسان تنظیمیں متحد ہوکر بھارت کی سازشیں ناکام بنائیں گی۔ بھارت پاکستان کی زرعی مارکیٹ کوچھیننا چاہتا ہے اور پاکستان کے خلاف من گھڑت پراپیگنڈہ کر رہا ہے ۔


پنجاب میں زرعی اجناس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔

مزید :

کامرس -