ڈاڈیکس کی طرف سے پاکستان میں پہلی باراینٹی بیکٹیریل پائپوں کی تیاری

ڈاڈیکس کی طرف سے پاکستان میں پہلی باراینٹی بیکٹیریل پائپوں کی تیاری

لاہور(پ ر) جدت طرازی کے اپنے ویژن پر عمل کرتے ہوئے اب ہم ' اینٹی مائیکروبیل واٹر سپلائی پائپس' متعارف کرا رہے ہیں ،جو دنیا کی جدید ترینd2p ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔یہ ایک ایسی انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو بزنس ڈائنامکس کے تعاون سے پاکستان کی پائپنگ انڈسٹری میں پہلی بار استعمال کی گئی ہے۔اس کا مقصد پاکستان کے عوام کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کرنا ہے" ۔ان خیالات کا اظہار ڈاڈیکس کے CEO اور ڈائریکٹر،قاضی ساجد علی نے ڈاڈیکس ایٹرنمنٹ لمیٹڈ اور بزنس ڈائنامکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ" پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن پائپس میں چپک جانے والی میل اور Microbial آلودگی صحت عامہ کے لیے براہ راست خطرہ بنتی ہے۔مارکیٹ لیڈر اورپاکستان میں پائپ کی صنعت میں رجحان کے تعین کار ہونے کے ناتے ،ڈاڈیکس نے عوام کی صحت اور بھلائی کی خاطر پانی کو محفوظ بنانے کا عزم کر رکھا ہے" ۔

بزنس ڈائنامکس کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر یونس نے Antimicrobial Pipes کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پائپ پانی کی تقسیم کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بیکٹریا ، فنگی اورAlgae سمیت نظر نہ آنے والی حیات کو پنپنے کے لیے سازگار ماحول مہیا کرتے ہیں۔مائکروبز جو ڈسٹری بیوشن کے نظام کے عمل میں زندہ رہتے ہیں،ان میں افزائش اور نظر نہ آنے والی حیات ، نامیاتی اور غیر نامیاتی مواد بن جانے کی صلاحیت ہوتی ہے جو ایک مہین تہہ کی صورت جمع ہو جاتے ہیں، جسے " بایؤ فلم" کہا جاتا ہے۔اس سے پانی میں بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں،اس کی رنگت، خوشبو ، ذائقہ اور شفافیت بدل جاتی ہے، پائپوں میں رکاوٹ پیدا ہونے لگتی ہے اور انفیکشن کے خلاف ٹریٹمنٹ کی تاثیر ختم ہو جاتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...