سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کل ہو گا ، اسلام آباد یونائیٹڈ ٹائٹل کا دفاع کریگی

سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کل ہو گا ، اسلام آباد یونائیٹڈ ٹائٹل کا ...

 دبئی (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز (کل) جمعرات کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو گا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور وہ پشاور زلمی کے خلاف ایونٹ کے افتتاحی میچ سے ٹائٹل دفاع مہم شروع کرے گی۔ اسلام آباد نے گزشتہ برس منعقدہ پہلے پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ایونٹ میں پاکستان سمیت کئی غیرملکی سٹارز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 5 مارچ تک کھیلی جانے والی لیگ میں پانچ ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندر، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 25 میچز کھیلے جائیں گے، لیگ میچز کا سلسلہ 26 فروری کو اختتام پذیر ہو گا، اس کے بعد چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان ناک آؤٹ میچز کھیلے جائیں گے، فرسٹ کوالیفائنگ میچ 28 فروری، سیکنڈ کوالیفائنگ میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا کوالیفائنگ میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...