پنجاب میں کاروباری مواقع کے موضوع پر سیمینار13 اپریل کوایکسپو سنٹر میں ہوگا

پنجاب میں کاروباری مواقع کے موضوع پر سیمینار13 اپریل کوایکسپو سنٹر میں ہوگا

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت 12اور 13اپریل کو پنجاب میں کاروباری مواقع کے موضوع پر لاہور ایکسپو سنٹر میں سیمینار منعقد کررہی ہے ، اس کے ساتھ ہی 12سے 14 اپریل تک نمائش بھی منعقد ہوگی ۔سیکریٹری انڈسٹریز مجتبیٰ پراچہ نے یہ بات لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی، اجلاس کی صدارت لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر ناصر حمید خان نے کی جبکہ گوجرانولہ چیمبر کے صدر سعید احمد تاج، فیصل آباد چیمبر کے نائب صدر انجینئر احمد حسن، وومن چیمبر کی صدرشازیہ سلیمان، گجرات چیمبر کے معصوم قمر، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالکریم، پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید اقبال صدیقی، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز کے سینئر وائس چیئرمین سعید اقبال خان اور دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ میگا ایونٹ منعقد کرنے کے لیے پنجاب کے چیمبرز کو اعتماد میں لیا ہے۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر ناصر حمید خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ میگاایونٹ منعقد کرکے بہت اہم قدم اٹھایا ہے جس کے دور رس نتائج ہونگے اور صوبے میں سرمایہ کے فروغ میں مدد ملے گی۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر نے صوبے کی معاشی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی ، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ، پنجاب میں کاروباری مواقع کے موضوع پر سیمینار ان مواقعوں کو اْجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید : کامرس


loading...