ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو( آن لائن ) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے ربڑ کی طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جولائی کیلئے سودے 2.1 ین (0.7 فیصد) کمی کے ساتھ 298.9 ین (2.65 ڈالر )فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 350 یوان کم ہو کر 20080 یوان (2926.56 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 6.6 امریکی سینٹ گرنے کے بعد 215.8 سینٹ فی کلو گرام طے پائے۔