آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان کو ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان کو ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ ...

 کولمبو(اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، پاکستان کو ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی ویمن ٹیم 258 رنز کے ہد ف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 195 رنز بنا سکی، نین عابدی کے سوا پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی حریف باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکی، عابدی کی 62 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 258 رنز بنائے، ٹریسن 79 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ناشرہ ساندھو نے 3، جویریہ خان نے 2 جبکہ عالیہ ریاض اور غلام فاطمہ نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 195 رنز تک محدود رہی، نین عابدی 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان ثناء میر 38 اور رابیعہ شاہ 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، عائشہ ظفر 19، ناہیدہ خان 35، جویریہ خان 8، بسمعہ معروف 4 اور عالیہ ریاض 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، ڈین وان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...