بھارتی سپنر امیت مشرا فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سے باہر

بھارتی سپنر امیت مشرا فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سے باہر

حیدرآباد (اے پی پی) بھارت نے لیفٹ آرم سپنر کلدیپ یادیو کو زخمی لیگ سپنر امیت مشرا کی جگہ بنگلہ دیش کے خلاف واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، 22 سالہ یادیو کی پہلی بار سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ (کل) جمعرات سے شروع ہو گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرا گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔

، بھارتی میڈیکل ٹیم نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے اور ان کی جگہ کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...