ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی پر بہت خوش ہوں:،عقیل خان

ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی پر بہت خوش ہوں:،عقیل خان

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹینس سٹار اور پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے کہا ہے ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی پر خوشی ہوئی ہے اور اپریل میں ہانگ کانگ کے خلاف ٹائی میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں پی ٹی ایف اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھرپور انتظامات کئے تھے اور ایرانی ٹیم کو سیکورٹی بھی بھرپور طریقے سے فراہم کی جس کی وجہ سے ایران نے بھی پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 13 سال بعد ڈیوس کپ ٹائی ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے سے ہمیں تھوڑا سا پریشر تھا لیکن ہم نے ایران کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ عقیل خان نے پاکستان کی آئندہ ٹائی ہانگ کانگ کے خلاف اپریل میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی میزبانی کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر سپورٹس کے مقابلوں کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...