بالی وڈ میں اپنے سفر سے مطمئن ہوں ،ڈیانا پنٹی

بالی وڈ میں اپنے سفر سے مطمئن ہوں ،ڈیانا پنٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹی نے کہا ہے کہ ان کا بالی وڈ میں سفر بہت اچھا جارہا ہے ان کو کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ڈیانا پنٹی جنہوں نے بالی وڈ میں2012ء میں قدم رکھا اپنے سفر سے مطمئن ہیں ۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا سفر بہت سہانا گزر رہا ہے اور ان کے بالی وڈ میں تجربات بہت اچھے رہے ہیں۔انہیں اب تک اچھی فلمیں ملیں اور ان پر رد عمل بھی شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں آنے کے بعد خوش قسمتی سے ان کا اچھے لوگوں سے واسطہ پڑا جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی،اداکارہ نے کہا کہ ان کو کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -