اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں ،حاجی عبد الرزاق
لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم کے منیجر حاجی عبد الرزاق نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر اس کو مناسب طریقے سے استعمال کرنے والا کوئی نہیں ہے بہت سارے با صلاحیت فنکار کام نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہو جاتے ہیں۔حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے ، ہر جگہ آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت افراد نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور سٹیج نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، فنانسروں کو چاہیے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ انڈسٹری کو نوجوان فنکار مہیا آ سکیں ۔