ٹی وی کے مزاحیہ پروگراموں سے بے پناہ شہرت ملی،حسن مراد

ٹی وی کے مزاحیہ پروگراموں سے بے پناہ شہرت ملی،حسن مراد

لاہور (فلم رپورٹر)اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ پروگراموں بے پناہ شہرت سے ملی۔ اور آج سٹیج کے ان اداکاروں کے نام اور شہرت دونوں پورے ملک میں پھیل چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام کرنے سے فنکاروں کے مالی حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرا شوبز میں آنا ایک حادثائی پہلو تھا مجھے سٹیج ڈرامے دیکھنے کا شوق تھا اور اکثر مال روڈ پر ایک ہوٹل میں ہونے والے ڈرامے دیکھنے جاتا تھا اور وہاں سے ہی جمیل بسمل مرحوم نے مجھے ڈرامے میں متعارف کروایا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ حسن مراد نے کہاکہ ہمیشہ وہ ہی فنکار کامیا ب ہوتا ہے جو اپنے سینئر کی عزت کرتا ہے اور ان سے رہنمائی لیتا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...