شبنم مجید نے اپنے بیٹے کا نام ضامن علی رکھ دیا

شبنم مجید نے اپنے بیٹے کا نام ضامن علی رکھ دیا
 شبنم مجید نے اپنے بیٹے کا نام ضامن علی رکھ دیا

  


لاہور (این این آئی ) گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے بیٹے کا نام ضامن علی رکھ دیا ،گلوکارہ اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خوشی سے پھولے نہیں سماتیں ، عزیزو اقارب میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس حوالے سے شبنم مجید کے منیجر کاشف علی نے ’’این این آئی ‘‘سے گفتگوکرتے کرتے ہوئے بتایا کہ شبنم مجید کے ہاں بیٹے کی پیدائش یکم فروری کو فیصل ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں ہوئی تھی اور اب ڈاکٹروں نے زچہ بچہ کو چار روز تک ہسپتال رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی ہے ۔گلوکارہ شبنم مجید انے اپنے مرشد کی ہدایت پر اپنے بیٹے کا نام ضامن علی رکھا ہے اس حوالے سے شبنم مجید کے منیجر کاشف علی کا کہناہے کہ نئے مہمان کی آمدپر شبنم مجید اور ان کے اہل خانہ انتہائی خوش ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...