میانی صاحب قبرستان کیس، سیکرٹری کالونیز اور لاہورکے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے میانی صاحب قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر مکمل نہ کرنے اوروہاں تجاوزات کی بھرمار کے خلاف درخواست پر سیکرٹری کالونیزبورڈ آف ریونیومحمدالیاس خان،کمشنرلاہورعبداللہ سمبل اورڈپٹی کمشنرسمیراحمدسید کوطلب کرلیاہے۔
اگر آپ بھی اپنے بالوں میں شاندار چمک لانا چاہتے ہیں تو اپنے بالوں کو ہمیشہ اس ایک چیز سے دھوئیں
درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثراقدامات نہیں کئے گئے۔متعلقہ محکموں کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پرعدالت نے برہمی کا اظہارکیا، انہوں نے کہاکہ کافی عرصہ سے کیس زیرسماعت ہے لیکن کسی نے جواب دینا اورمیانی صاحب قبرستان کی چاردیواری کرنا گوارانہیں کیا،عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عبدالعزیز اعوان بھی کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 16فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری کالونیز محمد الیاس خان،کمشنرلاہورڈویژن عبداللہ سمبل اورڈپٹی کمشنرسمیراحمد سید کوجواب سمیت پیش ہونے کاحکم دے دیا