ہائی کورٹ میں آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی 124ویں درخواست دائر

ہائی کورٹ میں آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی 124ویں درخواست دائر
ہائی کورٹ میں آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی 124ویں درخواست دائر

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ہے جس کے بعد ان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 124ہو گئی ہے۔

اگر آپ بھی اپنے بالوں میں شاندار چمک لانا چاہتے ہیں تو اپنے بالوں کو ہمیشہ اس ایک چیز سے دھوئیں

جسٹس جوادحسن نے وہاڑی کے رہائشی عثمان اشرف کی توہین درخواست پرآئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا اورڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے21فروری کوجواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے ڈرائیورکانسٹیبل بھرتی ہونے کے لئے درخواست دی ،وہ سلیکٹ ہوگیا، محکمہ پولیس میں جواننگ کے لئے میڈیکل چیک اپ نہ کروانے پراس نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت عالیہ نے8 دسمبر2016کو درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو درخواست گزارکا میڈیکل چیک اپ کروانے کے حوالے فیصلہ کرنے کاحکم دیا جس پرعمل نہیں کیا گیا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکم عدولی پرآئی جی مشتاق سکھیرا اورڈی آئی جی ایس پی یو آغا محمد یوسف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : لاہور


loading...