2017عوام کے ساتھ کئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے،پرویز ملک

2017عوام کے ساتھ کئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ رواں سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے،توانائی کے منصوبے تکمیل ہوں گے اور لوڈ شیڈمگ کا خاتمہ ہوگا، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور بلند ترین سطح پرہے، 2017ء میں انرجی کرائسز سے نہ صرف نکل آئیں گے بلکہ ضرورت سے زائد ہمارے پاس بجلی موجود ہوگی،لوڈ شیڈنگ قصہ ماضی بن جائے گا،ماضی کی حکومتوں نے توانائی کی طرفتوجہ نہ دے کر قوم کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا ہے،ایسے حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے، غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے کے لئے متحرک ہو رہے ہیں ، لیکن عوام ہر بار کی طرح اس باربھی ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی قسمت میں مایوسیاں ہی مایوسیاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزلاہور پارٹی کے مرکزی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،عامر خان،تنویر ضیاء بٹ ،شازیہ خان ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔