معذور افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہارون رفیق

معذور افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہارون رفیق

لاہور (لیڈی رپورٹر )سیکرٹری سوشل ویلفےئر پنجاب ہارون رفیق نے کہا ہے کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ صوبہ بھر میں معذوروں کے لئے نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت تقریبا چار ہزار سے زائد معذور افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو تعلیم کا حصول یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

پنجاب حکومت معذور افراد کی فنی تربیت اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سوشل ویلفےئر پنجاب ہارون رفیق نے صوبائی کونسل برائے معذوراں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ کونسل کے ممبران نے انڈسٹریز اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کیں پرائیویٹ شعبہ میں معذور افراد کو نوکریوں کے حصول کے لئے محکمہ سوشل ویلفےئر کے ساتھ مل کر کام کیا جائے تاکہ پرائیویٹ شعبہ کے لوگوں کو معذور افراد کو روز گار دلوانے کی اہمیت کا اساس دلوایا جا سکے ۔ اجلاس میں معذور افراد کی فنی تربیت اور ہنر کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی گئی تاکہ ان کی معذوری کی نوعیت کو مد نظر رکھ کر ان کے لئے سافٹ جابز کے مواقع پیدا کئے جا سکیں ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پروگرامززیب النساء نے کونسل ممبران کو بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود ، ڈاکٹر اظہار ہاشمی ، شاہین عتیق الرحمان اور سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...