آزاد ی کی جدوجہد میں قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،راشد صدیق

آزاد ی کی جدوجہد میں قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،راشد صدیق

لاہور(جنرل رپورٹر)یونین کونسل 259از میر ٹاؤن کے چےئرمین ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیرکی جدوجہد میں پاکستانی فوج ،قوم اوربچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کشمیریوں کی تیسری نسل اپنی حق خودارادیت کیلئے بھارتی درندگی کا مقابلہ کررہی ہے۔مسئلہ کشمیرکے حوالے سے اصولی مؤقف پر کو ئی اندرونی و بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہ کیاتو جنوبی ایشیاء ایٹمی جنگ میں لپیٹ میں آسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی تحریک جدوجہد آزادی پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہے بھارت زیادہ دیر کشمیریوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...