حکومت چھوٹے شہروں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نغمہ مشتاق

حکومت چھوٹے شہروں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نغمہ مشتاق

لاہور (لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشرپنجاب نغمہ مشتاق لانگ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے علاقوں کی ترقی کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔ جلالپور پیروالا میرا اپنا شہر ہے ، ۔ 19 کروڑ 94 لاکھ کی گرانٹ سے شہر جلالپور پیروالہ کا سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جلالپور پیروالہ شہر میں اربن سیوریج سکیم کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نغمہ مشتاق لانگ نے کہا کہ سیوریج کا مسئلہ جلال پور پیروالا میں سنگین صورت اختیار کر چکا تھا ۔تقریب سے خواجہ محمد سلیم ، حاجی فضل عباس سدوزئی ، رانا احسن رسول نون، دیوان سجاد حسین بخاری، خان فیض رسول خان، چوہدری محمد حسین طور، عمران خلجی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب محترمہ نغمہ مشتاق نے اربن سیوریج سکیم کے افتتاح کے بعد خواجہ زوار حسین، خواجہ محمد سلیم اور خواجہ محمد صفدر کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...