کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے
لاہور (جنرل رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سال سے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پورا ہو رہا ہے ۔