پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے،پی پی انسانی حقوق ونگ

پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے،پی پی انسانی حقوق ونگ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، وقاص منشا ء پرنس ، رانا عبدالجبار ، رانا محمد منیر، میاں راشد، محسن عارف، اصغر علی نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سابق سالوں کی نسبت ہر سال جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ قتل و غارت بھتہ خوری ڈکیتیوں ، تیزاب اور قرضہ گروپ کی وارداتوں میں کئی سو گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

پنجاب میں پولیس کا کنٹرول ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس کے افسران کو بجٹ مہیا کیا جائے اور پولیس کی عصر حاضر کے تحت تربیت کروائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...