حکومت مردم شماری میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے،مراد راس

حکومت مردم شماری میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے،مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے حکومت مردم شماری کو شفاف بنائے اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرے۔ حکومت کے لیے لازم ہے کہ وہ ہر دس سال بعد مردم شماری شفاف انداز میں کرائے لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن )نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیم علاج روزگار روٹی کپڑا اور مکان انصاف پانی اور نکاس عوام کی بنیادی سماجی واجتماعی ضروریات ہیں لیکن حکمران سڑکوں اور پلوں کے افتتاح کر کے ترقی کی نوید سنا رہے ہیں جبکہ عوام کی بنیادی ضروریات حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔ حکمران پیسے کی ہوس اور لالچ میں اس انتہا پر پہنچ چکے ہیں کہ خود ان کی ذہنی حالت مشکوک ہے۔ منافع خوری کی ذہنی بیماری میں مبتلا یہ حکمران سارے سماج کو غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن تحریک انصاف حکمرانوں کو اپنی من مانیاں نہیں کرنے دے گی۔ کرپشن کے خلاف پوری عوام اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...