پولیس میں سابق فوجی اہلکاروں کو تنخواہیں نہ ملنے پر تحریک التواء جمع

پولیس میں سابق فوجی اہلکاروں کو تنخواہیں نہ ملنے پر تحریک التواء جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب پولیس میں سابقہ فوجی اہلکاروں کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوا کار جمع کرادی۔

پنجاب پولیس میں بھرتی کیئے گئے 235اہلکار ابھی تک تنخواہ سے محروم ہیں۔جس کی وجہ سے ان اہلکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔نبیلہ حاکم علی نے مزید موقف اختیار کیا۔سابقہ فوجی اہلکاروں کو پنجاب پولیس نے کنٹریکٹ پر دو ماہ قبل بھرتی کیا تھا اب تک ان کو تنخواہین ادا نہیں کی گئی۔ان اہلکاروں کو آئی جی پنجاب ،سی سی پی او آفس سمیت پولیس کے دیگر دفاتر کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا جہنیں گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔میرا مطالبہ ہے کہ پنجاب پولیس ان اہلکاروں کو فوری تنخواہ ادا کرے تاکہ ان کے گھریلو اخراجات پورے ہو سکیں۔