محکمہ جنگلی حیات کے مرحوم ملازمین کی یاد میں تعزیتی اجلاس

محکمہ جنگلی حیات کے مرحوم ملازمین کی یاد میں تعزیتی اجلاس

لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت سینئر افسران اور اہلکاران کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ کے ایک ماہ کے دوران وفات پا جا نے والے افسران و ملازمین اور ان کے قریبی عزیزوں کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

وفات پانے والوں میں محکمہ کے اکاؤنٹس افسر محمد اسلم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سجاد حسین کے والد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خانیوال محمد حسین گشکوری کی والدہ، ہیڈ آفس کے اسسٹنٹ محمد حسین کے بھائی اور بھتیجے ، ہیڈ کلرک بہاولپور حاجی ظفر احمد اور ڈی جی جنگلی حیات کے ڈرائیور محمد ایوب کی والدہ شامل ہیں ۔تعزیتی اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ،ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر لاہور شفقت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو لاہور سید ظفر الحسن شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی عامر مسعود ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن حسن علی سکھیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ میاں حفیظ احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مینجمنٹ محترمہ حنفیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جلو وائلڈلائف پارک ساجد لطیف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر قصور محمد رفیق کے علاوہ ہیڈ آفس کے دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...