عوام کی خدمت مشن ہے ، آنیوالا دور بھی (ن) لیگ کا ہو گا : پرویز اقبال
لاہور(فورم :دیبا مرزا : اہتمام : آصف شاہ : تصاویر :زیشان منیر) بلد یا تی نظام عوامی مسائل کے حل کا آسان اور بہترین نظام ہے ، عوام کو بنیا دی سہو لیات فراہم کر نا اور ان کی آواز کو آگے پہنچانا میر ی اولین ترجیحات ہیں ،(ن) لیگ کی قیادت کا بلد یاتی نمائندوں کو منتخب کر نا اور اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی ایک اہم قدم ہے ،حلقہ میں ترقیاتی اور بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں ،لیکن ابھی بھی بہت سے ایسے عوامی مسائل ہیں جن کے حل کے لئے عملی قدم اٹھا نا ضروری ہے۔انہوں نے کہاہم (ن )لیگ کے جھنڈے تلے متحد ہیں پا نا مہ جیسے ایشوز ہماری عملی سیاست کی طرف بڑھتے ہو ئے قدم نہیں روک سکتے آنے والا دور بھی( ن) لیگ کا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ109 کے چیئر مین پرویز اقبال جٹ نے ’’پاکستان فورم ‘‘ میں اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا ۔ بلد یاتی نظام کے حوالے با ت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہر علا قہ میں کچھ نہ کچھ مسائل تو ہو تے ہی ہیں لیکن میرے علاقے میں بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت ،تعلیم ،اور صفائی کے حوالے سے ابھی بھی کچھ مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے بھی ترقیاتی منصو بے پا یہ تکمیل کو پنچے ہیں وہ سب کے سب ن لیگ کے دور میں ہی مکمل ہو ئے ہیں اور ابھی بھی بڑے بڑے منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور آنے والا دور بھی ن لیگ کا ہی ہو گا ۔