امریکی محکمہ انصاف کا سفری پابندیوں کا دفاع،اپیل کورٹ سے بحال کرنے کامطالبہ

امریکی محکمہ انصاف کا سفری پابندیوں کا دفاع،اپیل کورٹ سے بحال کرنے کامطالبہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کا دفاع کیا ہے اور ایک اپیل کورٹ سے استدا کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں اس پابندی کو بحال کر دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کہ محکمہ انصاف کی جانب سے 15 صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کی گئی اور یہ دلائل پیش گئے گئے کہ یہ صدر کے اختیار کا قانونی عمل تھا اور مسلمانوں پر پابندی نہیں تھی۔ٹرمپ انتظامیہ کی سان فرانسسکو میں جمع کروائی جانے والی اپیل کا مقصد جمعے کو دیے جانے والے فیصلے کو پلٹنا تھا جسے ریاست واشنگٹن کے ایک وفاقی جج نے صادر کیا تھا۔جج کا کہنا تھا کہ یہ پابندی غیرقانونی ہے اور ریاست کے مفاد کے لیے نقصان دہ ہے۔اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج پر ہو گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔انھوں نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے سرحدی حکام کو ہدایت دی کہ وہ امریکہ آنے والے لوگوں کی محتاط طریقے سے جانچ کریں۔

مزید : عالمی منظر


loading...