وحید رضا بھٹی کی کتاب 249قصے لاہور کے یوبی ایل ٹریری ایوراڈ کے لیے نامزد
لاہور(پ ر)معروف ادیب اور مترجم وحید رضابھٹی کی ترجمہ کی ہوئی کتاب قصے لاہور کے یونائیٹڈ بنک لمٹیڈکے ادبی انعام 2016 کے لیے نامزد ہوئی ہے ۔ یہ کتاب لاہورکے بارے میں معروف صحافی مجید شیخ کے انگریزی کالموں کے مجموعے لاہور ٹیلز ود آوٹ اینڈ Lahore Tales without end کا اردو ترجمہ ہے ۔
نعام کی تقریب 11 فروری 2017 کوکراچی میں چھٹے ادبی میلے کے دوران منعقد ہوگی ۔ یاد رہے کہ وحید رضابھٹی کا ترجمہ پاکستان کے سنڈے میگزین میں مسلسل ایک برس زائد باقاعدگی سے شائع ہوتارہاہے ۔